Sunday, 11 January 2015

سوچنے والی بات



کوی ہم کو جب دین کی بات بتاتا ہے تو ہم اسکا حلیہ دیکھتے ہیں اگر سفید داڑھی ہے ماتھے پر نماز کا ٹیکہ ہے اور ہاتھ میں تسبح ہے تو کہتے ہیں یہ دین دار ہے مگر کوی شخص موڈرن لباس میں ہو تو ہم یہ کہتے ہیں یہ کیا جانے دین کس چڑیا کا نام ہے
اج سعودی شیخ العریبی نے اس موضوع پر ایک سچی کہانی سنای وہ سن لیجے
میں ایک دفعہ لندن سے سعودی آرہا تھا راستے میں ایک جگہ ٹراینزٹ تھا ہم جب لونج میں پہنچے تو میں اپنے ساتھ کچھ تبلیغیCD ساتھ رکھتا ہوں وہ لوگوں میں تقسیم کرتا ہوں یہ میری عادت ہے میں نے ایک خاتون کو جو سر سے پیر تک برقعے میں تھی اس کے ساتھ اسکی بیٹاں بھی تھیں میں سمجھا عرب خاتون میں نے ان بیٹی کو اسلام کیا اور اس کو کیسٹ دی مگر مجھے لگا جیسے وہ میری بات سمجھ نہیں رہی مگر جب ماں نے اشارہ کیا تو اسنے وہ لے لی مگر اسنے مجھے عربی میں شکریہ ادا کیا مجھے لگا وہ عرب نہیں ہے مگر پھر ہم جب سعودی ایرپورٹ پر اترے تو اسکے ساتھ ہی ایک انگریز بھی کھڑا تھا کومیری دوست سے محو گفتگو تھا اور وہ اپنی فیملی کو لینے ایا تھا میں نے دیکھا وہ برقعہ پوش انکی فیملی تھی میں نے کہا کیا تم اسکو جانتے ہو اسنے کہا ہاں یہاں سرجن ہے اور انکی وائف برٹش ہے وہ بھی سرجن ہیں اور حال ہی میں ان دونوں نے اسلام قبول کیا ہے
پھر میرے دوست نے پوچھا تم جانتے ہو ان کو اسلام کی طرف کس نے راغب کیا ؟اور کس کی تبلیغ سے مسلمان ہوے؟ میں نے کہا ضرور کسی بڑے مبلغ نے کیا ہوگا؟
اسنے ہنستے ہوے کہا نہیں انکو اک سوڈانی میل نرس نے مسلمان کیا ہے جو کسی انجن کی طرح سگریٹ پھونکتا ہے جسکی بڑی بڑی مونچھوں اسکو ہونٹوں کو چھاپے رکھتی ہیں اس نے نہ صرف انکو بلکہ بہت سے لوگوں کو مسلمان بنایا ہے مگر اس کا حلیہ کسی بھی طرح مسلموں سے نہیں ملتا ہے مگر الله نے اسکے زبان میں تاثیر دی ہے
انھوں نے کہا لوگوں کو مت دیکھو ان کے حلیہ سے ان کو مت جانچو بلکہ یہ دیکھو وہ کیا کہہ رہے کس طرف تمھیں بلارہے
ھدایت کی راہ دیکھانے والا کوی بھی اس کا ساتھ دو
اور یہ بھی شیطان کا ہتھیار ہوتا ہے وہ کہتا ہے دین صرف دین دار کے پاس ہوتا یہی وجہ اج کل اسلام کے خلاف جتنی سازش کی جاتی ہیں وہاں ان لوگوں کو خرید کر کی جاتی ہیں
بنواسرئل میں دین کا بگاڑ دینی علما ہی کی وجہ سے ایا تھا
انکی بات واقعی دل کو لگی اج ہمارے اندر دین میں جتنی برائ وہ سب دین کے ٹھکداروں نے ہمکو دی ہیں
مصوم ذہنوں کو دین کے نام پر بدل رہیں ہر ایک نے اپنا فرقہ بنالیا خود کو سہی دوسروں کو کافر بنادیتے ہیں
یہ سوچنے والی بات

No comments:

Post a Comment

DM