Monday, 2 February 2015

دھوکہ

دھوکہ

امرتسرمیں پہلی بار ٹرین چلنے جارہی تھی ۔ ریلوے سٹیشن کے افتتاحی دن پرہی ریلوے کا سب سے بڑا حادثہ ہوا۔ پلیٹ فارم پر موجودسینکڑوں سکھ ریل کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے صرف ایک سردار جی زندہ بچ گئے۔
میڈیا کی ٹیم اس سردار جی کے پاس پہنچی اورحادثے کی تفصیلات جاننا چاہیں۔
سردار جی زار و قطار رو رہے تھے، انہیں دلاسا دیا گیا۔ پھر وہ یوں گویا ہوئے:
ہمارے شہر میں پہلی ریل آ رہی تھی تمام لوگ پلیٹ فارم نمبر پانچ پر ریل گاڑی کا انتظار کر رہے تھے۔ ریل آنے میں صرف پانچ منٹ باقی تھے کہ سپیکر پر اعلان ہوا:
"دلی سے امرتسر کے لئے آنے والی ٹرین پلیٹ فارم نمبر 5 پر پہنچ رہی ہے
بس پھر کیا تھا، پلیٹ فارم پرموجود تمام لوگ ڈر گئے اور اپنی جان بچانے کے لئے پلیٹ فارم سے پٹڑی پر کود گئے۔ریل پلیٹ فارم کی بجائے پٹڑی پر آگئی اور تمام لوگ مارے گئے۔
میڈیا کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے بےوقوف لوگ تھے۔
سردار جی! آپ بہت عقلمند ہیں، آپ نے پلیٹ فارم پر چھلانگ نہیں لگائی۔
سردار جی نے کہا:
کہاں جی، میرے ساتھ تو دھوکہ ہوا ہے۔ میں خودکشی کرنے آیا تھا اور پٹڑی پر لیٹا تھا، جب پتہ چلا کہ گاڑی پٹڑی کی بجائے پلیٹ فارم پر آ رہی ہے تو میں جھٹ پلیٹ فارم پر آ گیا اور گاڑی پٹڑی پر آ گئی۔ اور اب اپنے بچ جانے پر رو رہا ہوں۔

No comments:

Post a Comment

DM